مقالہ نگار: ورک، فرحت جبین منیر نیازی کا تصور عورت اور سماجی حدود

خیابان : مجلہ
NA : جلد
35 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 31 times.

منیر نیازی کا شمار جدید شاعری کے ان شعرا میں ہوتا ہے جنھوں نے نہ صرف جدید موضوعات کو اپنی شاعری میں جگہ دی بل کہ کلاسیکی عہد کے موضوعات سے بھی استفادہ کیا۔ انھی موضوعات میں سے ایک عورت کے  حسن اور خوب صورتی کا بیان ہے۔ ان کے ہاں عورت اور فطرت کے مجموعے سے حسن تشکیل پاتا ہے۔ وہ عورتوں کے مختلف روپ بیان کرتے ہیں اور انھیں رونق سے تعبیر کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ بین کرتی عورتوں کو بھی رونق کا موجب قرار دے کر اپنی نظموں میں ایک نئی معنویت پیدا کرتے ہیں۔ زیرِنظر مقالے میں اسی تناظر میں منیر نیازی کی شاعری کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔