مقالہ نگار: ورک، فرحت جبین منیر نیازی کا تصورِ حُسن اور سماجی حدود

دریافت : مجلہ
NA : جلد
16 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز/صوبیہ سلیم : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 33 times.

منیر نیازی دراصل حسن و عشق کے شاعر ہیں۔ دنیا میں پھیلے ہوئے حُسن کو وہ نت نئے انداز میں بیان کرتے ہیں۔ منیر نیازی نے جہاں حُسن کے روایتی تصور کو اجاگر کیا ہے وہیں تصورِ حُسن کو وسیع معنوں میں استعمال کرتے ہوئے جو فضا مرتب کرتے ہیں وہ بھی مختلف ہے۔ وہ حُسن کو ایک اکائی کی شکل میں دیکھتے ہیں اور نئی تشبیہات سے پائمال مضمون کو بھی جان دار بنا دیتے ہیں۔