مقالہ نگار: حمید اللہ/ مظہر، نعیم منظر نگاری اور ناول

دریافت : مجلہ
NA : جلد
13 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد : ناشر
روبینہ شہناز : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 33 times.

منظر نگاری عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی جائے نظر، آنکھ، چہرہ، صورت اور حدِ نظر کے ہیں۔ منظر نگاری ناول کا بنیادی حصہ ہے۔ اس کی مدد سے کرداروں کی فطرت، سیرت، جذبات اور احساسات کے مختلف گوشوں کو بے نقاب کیا جاتا ہے۔ اس سے قدرتی مناظر کی ایسی تصویر تیار ہوتی ہے جو افرادِ قصہ کے وقتی جذبات سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہوتی ہے۔ منظر نگاری کی مختلف صورتیں ہیں۔ اردو ناول میں مختلف مقامات پر اس سے کام لیا گیا ہے۔ منظر نگاری سے ناول کے کئی فائدے مقصود ہوتے ہیں جیسا کہ پس منظر بنانا، کرداروں کے جذبات کی عکاسی کرنا، تاریخ کی عکاسی کرنا وغیرہ وغیرہ۔ ناول میں زندگی کے مختلف تجربات ا ور مناظر ہوتے ہیں۔ واقعات کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ پلاٹ، کردار، مکالمہ، منظر نگاری اور فلسفہء زندگی کی جھلک ہوتی ہے۔ اس مقالے میں بنیادی طور پر ناول نگاری کے سلسلے میں منظر نگاری کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔