مقالہ نگار: سلیمان مقدماتِ باغ و بہار: تقابلی تحقیق کی روشنی میں (رشید حسن خان اور مرزا حامد بیگ کے خصوصی حوالے سے)

معیار : مجلہ
NA : جلد
15 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
عزیز ابن الحسن : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 59 times.

باغ و بہار کو کئی محققین نے تدوین کے مراحل سے گزارا ہے۔ اس مقالے میں باغ و بہار کی تدوین کے حوالے سے رشید حسن خان اور مرزا حامد بیگ کا تقابل کیا گیا ہے۔ رشید حسن خان کے پیش نظر باغ و بہار کے معیاری متن کی تدوین کا مقصد تھا۔ چنانچہ انھوں نے میرا من کی نثر کے اجزاے ترکیبی پر مختصر لیکن جامع انداز میں تنقید کی ہے۔ مرزا حامد بیگ کے پیشِ نظر میر امن کے حالاتِ زندگی کا تنقیدی جائزہ اور رشید حسن خان کی تدوین میں موجود تحقیقی کوتاہیوں کو بھی دیکھنا تھا۔ اس مقالے میں ان دونوں شخصیات کے مشترکات، مزاج تنقید اور منہج تحقیق کا تقابل کر کے ٹھوس دلائل اور اسناد کی بنیاد پر نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔