مقالہ نگار: صدیق، محمد ابوبکر مقاصد شریعت اور اسلامی مالیات: مالی معاملات میں ضرورت و حاجت کے فقہی قواعد کا استعمال

فکر و نظر : مجلہ
NA : جلد
4 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
ادارۂ تحقیقاتِ اسلامی، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
محمد ضیاء الحق : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 11 times.

زیرِ نظر مقالے میں مقاصد شریعت کی روشنی میں اسلامی مالیاتی نظام کی ضرورت اور اہمیت کو بیان کرتے ہوئے مقاصد شریعت کے تاریخی پس منظر اور ان کی درجہ بندی پر ایک نئے نقطۂ نظر سے بحث کی گئی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ مقاصد شریعت کی روشنی میں ضرورت اور حاجت سے متعلق فرق کو واضح کرتے ہوئے ان اصول و ضوابط کو بیان کیا جائے جن کی مدد سے اسلامی بینک کاری کے محقق پر یہ واضح ہو جائے کہ مالی معاملات میں ضرورت اور حاجت کے قواعد، کہاں اور کیسے استعمال ہوتے ہیں؟ کیا یہ قواعد ہر قسم کے امور میں رخصت کا سبب بنتے ہیں؟ کیا حاجت کبھی ضرورت کے قائم مقام ہوتی ہے؟ اگر ہوتی ہے تو کیا وہ ضرورت حقیقی کے درجے پر رخصت کا سبب بنتی ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے علاوہ اس مقالے میں ان قدیم و جدید مالی معاملات کا فقہی تجزیہ بھی کیا گیا ہے جن میں کہیں تو بجا اور کہیں بے جا رخصت دی گئی ہے۔