مقالہ نگار: سنجرانی، خالد محمود مغرب کے افسانوی ادب میں نفسیاتی عوارض کا اظہار: چند نمایاں مثالیں

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2010 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 44 times.

مغرب کے افسانوی ادب بالخصوص افسانے، ناول اور ڈرامے کی اصناف میں کرداروں کے نفسیاتی عوارض کا فنکارانہ اظہار زمانی اعتبار سے دو سطحوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ایک سطح ان لکھنے والوں کی ہے جو فرائیڈ، ژونگ اور ایڈلر وغیرہ سے پہلے گزرے۔ دوسری سطح ان لکھنے والوں کی ہے جو مذکورہ مفکرین کے ہم عصر تھے۔ فرائیڈ کے ہم عصر اور اس کے بعد میں آنے والے ادیبوں نے نفسیاتی صداقتوں پر قلم اٹھا کر ان نظریات سے واقفیت کا ثبوت دیا۔ علمی و ادبی حلقوں میں علم نفیسات کے مباحث نے غیر محسوس طریقے سے افسانوی ادب کے اسالیب اور ہیئت کو متاثر کیا۔ اسی کے زیرِ اثر افسانے میں ابنارمل کردار تخلیق کیے گئے۔ اس مقالے میں چند مغربی ابنارمل کرداروں کا تنقیدی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔