مقالہ نگار: صابر، ایوب معرکۂ اسرار خودی

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 44 times.

اس مقالے میں‘‘ اسرارِ خودی’’ کی اشاعت کے بعد جنم لینے والے قلمی ہنگامے اور اختلافی مباحث کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جو اعتراضات کیے گئے ان میں لفظ خودی کے استعمال پر نکتہ چینی کی گئی، اقبال کے فلسفۂ خودی کو نٹشے کے فلسفے سے مستعار قرار دیا گیا، وحدت الوجود کی مخالفت پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تصوف ہی نہیں، مذہب پر بھی حملہ قرار دیا گیا، حافظؔ اور افلاطون پر اقبال کی تنقید بھی ہدفِ اعتراض بنی اور اس معاملے میں اقبال کو مطعون ٹھہرایا گیا لیکن اقبال نے ان تما م اعتراضات کے مدلل جواب دیے اور اپنے نقطۂ نظر کا دفاع کیا۔ اس مقالے میں اس پوری بحث کو سمیٹا گیا ہے۔