مقالہ نگار: ثاقب، محمد اقبال معرفی شروح برکریمای سعدی در شبہ قارہ (“کریما”ازسعدی پر برصغیری شروح کا تعارف)

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
90 : جلد
1 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 23 times.

شیخ سعدی فارسی زبان وادب کی ایک قد آور شخصیت ہیں۔ اُن کا کام منظوم ومنثور ہے۔ ‘‘پندنامہ’’ جو ‘‘کریما’’کے نام سے بھی مشہور ہے، نصیحتوں پرمشتمل اُن کی شاہ کار تصنیف ہے۔ ‘‘گلستان’’ اور ‘‘بوستان’’ کی طرح برصغیر کے ادبی حلقوں پراِس کا گہرا اثر ہے۔ اگرچہ یہ کتاب آسان اور سادہ زبان میں لکھی گئی ہے تاہم شارحین نے اس کی زود فہمی کی غرض سے بہت سی شرحیں لکھی ہیں۔ یہ مضمون‘‘ کریما’’ پر برصغیر کے علما کی لکھی گئی شروح کا تعارفی مطالعہ پیش کرتا ہے۔