مقالہ نگار: علی، سلمان/ اقبال ،احمد مستنصر حسین تارڑ کے فنی محاسن بحوالہ ہنزہ داستان

خیابان : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 41 times.

ہنزہ داستان شمالی علاقہ جات سے متعلق مستنصر حسین تارڑ کا اولین سفرنامہ ہے جس میں پہلی بار سفرنامہ نگار نے بیرونی ممالک سے نظریں ہٹا کر اندرونِ ملک کی سیاحت کی ہے۔ چوں کہ ان کا تعلق بھی یہیں سے ہے اس لیے مغربی سفرناموں کے مقابلے میں ہنزہ داستانکو لکھتے ہوئے ان کا قلم زیادہ رواں دواں اور بے باک نظر آتا ہے۔ منظرنگاری، کردار نگاری، تاریخ نویسی، طنز و مزاح اور تحیر و تجسس؛ غرض وہ کون سا رنگ ہے جسے مستنصر حسین تارڑ نے اپنے اس سفرنامے میں پیش نہیں کیا۔غالباً یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار ان کے بہترین سفرناموں میں ہوتا ہے اور جب مستنصر کے سفرناموں کا ذکر کیا جائے ہنزہ داستانکو نظرانداز نہیں کیا جاتا۔زیرِبحث مقالے میں اسی سفرنامے کے حوالے سے مستنصر حسین تارڑ کے فنی محاسن کا جائزہ لیا گیا ہے۔