مقالہ نگار: علی، ذوالفقار مستنصر حسین تارڑ کی سفرنامہ نگاری میں افسانوی عناصر

بازیافت : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 11 times.

مستنصر حسین تارڑ کا شمار ان سفرنامہ نگاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے جدید سفرنامے کو افسانے سے ہم آہنگ کرکے قارئین کے لیے مزید قابل مطالعہ بنایا اور ایک بہت بڑے حلقے کو سفرنامے کی جانب متوجہ کیا۔ انھوں نے اپنے پہلے سفرنامے "نکلے تری تلاش میں" کے ساتھ ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ ان کے سفرناموں کی مقبولیت کا اصل سبب ان کا افسانوی اسلوب اور رومانوی کردار ہیں۔ ان کے سفرناموں میں رومانیت اور جنسیت کے پہلو نظر آتے ہیں۔ان سفرناموں میں خودنمائی کا عنصر بھی ملتا ہے ۔ وہ سفر کے حالات کے ساتھ ساتھ قاری کی دلچسپی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں اور رومانوی انداز اپناتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ افسانوی تکنیک سے بھی استفادہ کرتے ہیں۔ یہی ان کے سفرناموں کی نمایاں خصوصیت ہے۔ مستنصر حسین تارڑ وہ رجحان ساز سفرنامہ نگار ہیں جو فطرت میں شامل کھوج کی تسکین کے لیے اور نئی منزلوں کی تلاش میں سفر اختیار کرتے ہیں۔