مقالہ نگار: عثمانی،محمد ہارون مدیر ‘مخزن’ شیخ عبد القادر بطورسفرنامہ نگار

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
15 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 38 times.

سر  شیخ   عبد القادر   ایک   کثیر الجہت  شخصیت   کے   مالک   تھے۔   انھوں  نے سیاست، قانون و انصاف، ادبی اور معاشرتی اصلاحات کے میدان میں خدمات کے علاوہ ۱۹۰۱ءمیں اُردو میں ایک معیاری ادبی رسالہ ‘‘مخزن’’ بھی جاری کیا۔ شیخ عبد القادر مئی۹۰۴ ۱ءکو بار ایٹ لاکرنے کے لیے انگلستان چلے گئے اور مئی/جون ۱۹۰۷ءتک یورپ میں مقیم رہے۔ اس دوران انھوں نے استنبول (ترکی) کا سات ہفتوں کا دورہ بھی کیا۔ انھوں نے اپنے اس سفر کا احوال بھی لکھا۔ استنبول کا یہ سفرنامہ کتابی صورت میں ۱۹۰۷ء میں شائع ہوا اور اُن کے یورپ کے دورہ سے متعلق مضامین ‘‘مخزن’’ کے مختلف شماروں میں چھپے۔ اُن کے سفرنامے ادبی چاشنی کے حامل ہیں اور اُن کے اُسلوب نے اُن کو اُردو سفرنامہ نگاروں کی فہرست میں اعلیٰ مقام و مرتبہ پر پہنچا دیا ہے۔