مقالہ نگار: فاطمہ، سید عنبر/نقوی، ہلال محسن نقوی کی مذہبی شاعری)حمد و نعت سے رثائی ادب تک(

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 20 times.

محسن نقوی جدید اُردو شاعری کا ایک بڑا نام ہیں۔ انھوں نے اُردو شاعری میں نظم، غزل اور قطعہ کے علاوہ حمد، نعت، منقبت، سلام اور مرثیہ جیسی اصنافِ سخن کو بھی برتا۔محسن ؔ کی مذہبی شاعری میں گہراشعور، جذبات، عقیدت اور آگہی نظر آتی ہے۔مذہبی شاعری پر مشتمل اُن کے شعری مجموعوں میں ‘‘موجِ ادراک’’، ‘‘فراتِ فکر’’ اور ‘‘حق ایلیا’’ شامل ہیں۔ یہ مضمون محسن نقوی کی مذہبی شاعری کاتجزیاتی مطالعہ پیش کرتا ہے۔یہاں محسن کے ہاں فکری پہلوؤں کے ساتھ ساتھ فنی پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اوراسلوب، تراکیب، لب و لہجے اور قوتِ بیان میں مذہبی عقیدت کی گہرائی کے ساتھ شاعرانہ مقام کا تعین بھی کیا گیا ہے۔