مقالہ نگار: اصغر، جمیل مجید امجد کی نثرنگاری

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
15 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

مجید امجد جدید اردو ادب کا ایک اہم شاعر ہے۔اس نے منفرد انداز میں اپنی پہچان بنائی ہے۔بہت سے نقاد انھیں جدید اردو شاعر کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔وہ ایک عمدہ نثر نگار بھی ہیں جس کی طرف قارئین اور ناقدین کی نظر کم ہی گئی ہے۔بطور نثر نگار مجید امجد نے دیباچے، فلیپ، تبصرے،نظموں کے تجزیے اور تنقیدی مضامین قلم بند کیے۔ان کی نثر واضح، قطعی اور جامع ہے۔ان کی نثر میں اختصار، وضاحت، جامعیت اور سادگی ایسی اسلوبیاتی خصوصیات موجود ہیں۔ان کا نثری اسلوب ان کے شاعرانہ اسلوب کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے۔