مقالہ نگار: خان، محمد حنیف مجید امجد کی اقلیم سخن۔۔۔ ایک مطالعہ

بازیافت : مجلہ
24 : جلد
NA : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد کامران : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 16 times.

جدید اردو نظم کے ارتقا کی تاریخ میں مجید امجد کی شاعری مینارۂ نور کی حیثیت رکھتی ہے۔ فکر کے حوالے سے مجید امجد کی شاعری عصری شعور کی مکمل عکاس ہے۔ مجید امجد نے اپنے تخلیقی تجربے میں انسان کے ازلی اور آفاقی دکھوں کو روح عصر بنایا۔ ان کی شاعری کی بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کی شاعری میں ناامیدی اورفکر ی جمود کے بجائے امید کی کرن ملتی ہے۔ مجید امجد کوجدید نظم کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔