مقالہ نگار: شفیع، محمد افتخار مجید امجد اور پاک و ہند محاربے: ایک مطالعہ

زبان و ادب : مجلہ
NA : جلد
14 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی، فیصل آباد : ناشر
شبیر احمد قادری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 46 times.

دنیا کی تقریباً ہر زبان میں جذبۂ حب الوطنی ایمان کا جزو تصور کی جاتی ہے۔شاعروں نے ہمیشہ عسکری عروج و زوال کی داستانیں رقم کی ہیں۔اردو زبان کی تاریخ زندگی کے اس پہلو سے تہی دامن نہیں ہے۔پاکستان کے قیام کے بعد اب تک دو بڑی جنگیں لڑی جا چکی ہیں۔اس دوران میں پاکستانی شعرا نے دشمن کے ناپاک عزائم کی شاعری میں مذمت کی ہے۔مجید امجد اردو کا ایک ایسا شاعرہے جس کے ہاں حساسیت کاجذبہ خا ص طور پرنمایاں ہے۔ اس کو قدرت نے لطیف تخلیقی شعور سے نوازا ہے،اس کی۱۹۶۵ء اور ۱۹۷۱ء کی جنگوں کے تناظر میں لکھی گئی شاعری خاص اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا یہ کارنامہ ان کے منفرد پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ مضمون مجید امجد کی شاعری کے رزمیہ عناصر کے بے لاگ تجزیے پر مشتمل ہے۔