مقالہ نگار: جاوید، ساجد ما قبل نو آبادیاتی عہد میں زبانِ حکمرانی کی تشکیل، جان گل کرسٹ کا اہم لسانی منصوبہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
26 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 68 times.

اُردو لسانیات، تقابلی لسانیات اور ہندوستانیات کے شعبوں میں ڈاکٹر جان گل کرسٹ کی خدمات سے اُردو دنیا بخوبی آگاہ ہے۔ انھوں نے فورٹ ولیم کالج میں شعبۂ ہندوستانی کے پروفیسر تعینات ہونے سے پہلے ہی اُردو (ہندوستانی) زبان کی لغت پر نہایت علمی کام مکمل کر لیاتھا۔ انھوں نے ہندوستان کی لنگوافرانکا کو ہندوستانی کا نام دے کر اس میں کئی کتب تصنیف و ترجمہ کرائیں تاکہ نوآبادیاتی حکام کو یہ زبان سیکھنے میں مدد مل سکے۔ یہی زبان آگے چل کر ہندوستان میں فارسی کی جگہ زبانِ حکمرانی کا درجہ حاصل کرتی ہے۔ اس مضمون میں مقالہ نگار نے زبانِ حکمرانی کی تشکیل کو ایک لسانی منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس ضمن میں گل کرسٹ کی مساعی پر تحقیقی حوالوں سے روشنی ڈالی ہے۔