مقالہ نگار: قمر، ناہید مابعد نوآبادیاتی ادب کا دائرۂ کار

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 608 times.

مابعد نو آبادیاتی مطالعہ درحقیقت ثقافتی مطالعے کی ایک قسم ہے۔ ایک تنقیدی نظریے کے طور پر مابعد نوآبادیات اس ادب کی بات کرتی ہے جو کسی دور میں مغربی طاقتوں کی نوآبادی تھے۔ مابعد نوآبادیات اس ادب کی بھی بات کرتی ہے جو نو آباد ملکوں کے باشندوں نے تخلیق کیا اور اس ادب کی بھی جس میں مقامی باشندوں کو موضوع بنایا گیا۔ اس کا ایک موضوع نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد انفرادی اور تہذیبی تشخص کا مسئلہ بھی ہے۔