مقالہ نگار: علی، احتشام مابعد جدید حسیت اور معاصر اردو نظم

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 27 times.

اس مقالے میں مابعد جدید حسیت کے تناظر میں معاصر اردو نظم کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے اورمعاصر شعرا مثلاً سرمد صہبائی، فہمیدہ ریاض، نصیر احمد ناصر، علی محمد فرشی، ابرار احمد، رفیق سندیلوی، ضیاء الحسن، یاسمین حمید، معین نظامی، جاوید انور اور حمیدہ شاہین کی منتخب نظموں کے تجزیے کے ذریعے ان کے شعری تجربے پر اثرانداز ہونے والے مابعد جدید عوامل کا کھوج لگایا گیا ہے۔ اس مقالے میں زیادہ تر اُن نظم نگاروں کو نشان زد کیا گیا ہے جو بیسیویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں جدید اردو نظم کے دھارے میں شامل ہوئے اور تقریباً تیس برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی اُن پر کوئی باقاعدہ تنقیدی کام نہیں ہوسکا۔ زیادہ سے زیادہ اُن کی نظموں کو جدیدیت کے زیرِ اثر لکھی جانے والی نظم کی توسیع قرار دے کراس پر راشدؔ،فیضؔ،مجیدامجدؔ،میرا ؔ جی اور اخترؔ الایمان کے اثرات ڈھونڈنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ عصری حسیّت کے تناظر میں ان نظم نگاروں کا جائزہ نہ صرف ان نظم نگاروں کی نظموں کو ماقبل جدید اردو نظم کی شعریات سے علاحدہ کر رہاہے بلکہ فکری اور اسلوبیاتی سطح پر اظہار کی نو بہ نو صورتوں کو بھی نشان زد کر رہا ہے جو مابعد جدید عہد کی مخصوص حسیّت کا زائیدہ ہیں۔