مقالہ نگار: عنبرین، شازیہ لغت کبیر اردو کی تدوین: ایک محاکمہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 13 times.

لغت کبیر اردو کی ترتیب و تدوین میں باباے اردو مولوی عبدالحق نے زندگی کا ایک طویل عرصہ صرف کیا لیکن اس کی اشاعت ان کی وفات کے بعد ممکن ہو سکی۔ لغت کبیر جلد اول (حصہ اول وحصہ دوم) بالترتیب ۱۹۷۳ء اور ۱۹۷۵ء میں انجمن ترقی اردو سے شائع ہوئیں۔ جبکہ لغت کبیر جلد دوم (حصہ اول) ۱۹۷۷ء میں منظر عام پر آئی۔ جلد دوم میں مولوی سید ہاشمی فرید آبادی کی تصنیفپنجاہ سالہ تاریخِ انجمن ترقی اردو سے دو صفحات ‘‘تاریخ تدوین پر خلاصہ بیان’’ کے عنوان سے کتاب میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ واضح ہو کہ اس لغت کی تدوین کب، کیسے اور کن مقاصد کے تحت کی گئی۔ اس مقالے میں اسی تدوین کا محاکمہ کیا گیا ہے۔