مقالہ نگار: ندیم، ایوب قیوم نظر کی شعری ہیئتیں:تحقیق و تنقید کی روشنی میں

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 62 times.

قیوم نظر ایک جدید شاعر ہے جس کا شمار حلقۂ ارباب ذوق کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔ اس نے ن۔ م۔ راشد اور میرا جی کے ساتھ مل کر مغربی شاعری کی طرز کو اُردو میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ لائحہ عمل اختیار کرنا اس کے لیے ضروری تھا کیوں کہ وہ جو کچھ بیان کرنا چاہتا تھا وہ اسی طرح سے ممکن تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی بیش تر نظمیں جدید ہیئتوں یعنی نظم معریٰ اور آزاد نظم  کی ہیئتوں میں لکھی گئی ہیں، جن میں قیوم نظر نے امیج، علامتوں اور استعاروں کے ذریعے اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔انھی مذکورہ جدید شاعرانہ ہیئتوں اور ان کے استعمال کو اس تحقیقی مقالے میں زیرِ بحث لایا گیا ہے۔