مقالہ نگار: سنجرانی، خالد محمود/شہزاد، محمد قصہ رومیو اور جولیٹ: برصغیر میں برطانوی رومان کی اوّلیں مہک

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 55 times.

یہ مقالہ شیکسپیر کے قصےرومیو اور جولیٹ کے اولین اردو ترجمے کا احاطہ کرتا ہے۔ مولوی احسان اللہ چڑیاکوٹی کا یہ ترجمہ پہلے پہل اودھ اخبار میں شائع ہوا۔ بعد ازاں، اسے نول کشور، کان پور سے جنوری ۱۸۹۰ء میں شائع کیا گیا۔ مذکورہ نسخہ ہائیڈل برگ یونی ورسٹی، جرمنی سے حاصل شدہ ہے، جسے بنیاد بنا کر یہ مقالہ تحریر کیا گیا ہے۔ اس نسخے کی عدم دستیابی کے سبب مقالے میں اس کی عکسی نقل بھی پیش کر دی گئی ہے علاوہ ازیں اس میں فاتحین کے رومانی قصوں کی نفسیات اُجاگر کی گئی ہے اور برصغیر میں قصص کا تہذیبی تناظر بھی زیرِبحث لایا گیا ہے۔