مقالہ نگار: عبدالغفار/ قاسم، تنویر قرآن مجید میں تشبیہات کا اسلوب اور بلاغی مقاصد

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
91 : جلد
4 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
محمد فخر الحق نوری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 16 times.

قرآن مجید لاتعداد ادبی، فنی، سائنسی اور تخلیقی علوم کا خزانہ ہے۔ تشبیہ و تمثیل کی باریکیاں، مجاز و کنایہ اور استعارات کا استعمال مجمل و مفصل کی بلاغت، دلکش طرزِ بیان اور قوی استدلال ایسے امتیازات ہیں جن کا مقابلہ دنیا کا کوئی ادب نہیں کر سکتا۔ قرآن مجید کے ادبی علوم میں سے ایک اہم علم ‘تشبیہاتِ قرآنیہ’ہے۔ قرآن مجید نے تمام معاملات کی تفہیم کے لیے تشبیہات کو بڑے خوبصورت انداز میں استعمال کیا ہے۔