مقالہ نگار: سرور،روبینہ قرآنی تراجم کے اثرات اردو زبان و ادب پر

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 65 times.

برصغیر کے علما نے جب تراجم قرآن کا آغاز کیا تو ان کا اصل مقصد مسلمانوں کو قرآن فہمی کے ذوق کے ساتھ دین کی سمجھ پیدا کرنا تھا مگر اس کا فائدہ اردو نثر کو بہت ہوا ۔اردو نثر میں سادگی اور پختگی پیدا ہوتی گئی۔ نثر اردو نے سرسید عہد میں بہت ترقی کی- سرسید کے رفقا میں سے مولوی نذیر احمد نے ‘‘عزائب القرآن’’ لکھ کر علمی و ادبی زبان کو وسعت بخشی- شبلی نعمانی اور علامہ سید سلمان ندوی کی ‘‘سیرۃ النبیﷺ’’ کی اشاعت کے بعد سے تفسیر اور تراجم کے بعد اردو زبان میں سب سے زیادہ کام سیرۃ النبیﷺ پر ہوا۔ اردو زبان میں مذہبی ادب پر مسلسل کام ہو رہا ہے۔اس کام میں سترھویں صدی سے لے کر تاحال کوئی تعطل نہیں آیا۔قرآن کے تراجم نے اردو زبان پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔