مقالہ نگار: جاوید، امجد قبض زماں : تنقیدی و تحقیقی جائزہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 35 times.

قبض زماں شمس الرحمان فاروقی کا ناول ہے۔ ایک سو صفحات پر مشتمل اس ناول کا موضوع زمان ہے۔ یہ ناول موضوع کے اعتبار سے منفرد ہے اور مصنف نے زندگی کے دوسرے پہلوؤں سے تو سروکار رکھا ہے مگر ارتکاز وقت ہی پر رہا ہے۔ ناول کا موضوع ایک حد تک فلسفیانہ ہے اور زمان اور انسان کی ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی خواہش کا عکاس ہے۔ ناول کے موضوع میں انسان کا جو مسئلہ ہے اس میں تمام بنی نوع انسان شریک ہیں۔ یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے۔ وقت کے کئی نام ہیں جنھیں اس ناول میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ مقالہ اس ناول کا تنقیدی جائزہ پیش کرتا ہے۔