قبضِ زماں شمس الرحمٰن فاروقی کا دوسرا ناول ہے جس میں مرکزی کردار گل محمد کو زمانوں کے سفر میں دکھا یا گیا ہے۔ بہ ظاہر یہ ناول صوفیانہ اصطلاحات کا حامل ہے مگر کمال فن کاری سے بیانیہ کی اب تک کی جدید ترین تکنیک "طلسماتی حقیقت نگاری"یا "جادوئی حقیقت نگاری"کو استعمال کرتے ہوئے اٹھارویں صدی کی دہلی کی وسیع المشرب تہذیب کو بیان کیا گیاہے۔