مقالہ نگار: رفیق الاسلام، محمد فسانہ عجائب: ما بعد الطبیعیاتی مطالعہ

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
8 : شمارہ
2017 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
معین نظامی/یاسمین حمید : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 30 times.

فسانہ عجائب کاشمار اردو کی معروف ترین داستانوں میں ہوتا ہے۔ اردو کی دیگر داستانوں کی طرحفسانہ عجائب مابعد الطبیعیات کے زیرِ اثر آگے بڑھتی نظر آتی ہے۔ داستان نگار اور کردار چوں کہ مسلمان ہیں اس لیے اسلامی مابعد الطبیعیات کے اثرات سے انکار ممکن نہیں۔ وجودیات کے ضمن میں اسلامی تصورِ خدا موجود ہے۔ داستان کے تمام کردار خواہ انسان ہوں یا غیر فطری عناصر اور پرندے سب ذاتِ واحد پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ وجودیاتی نظریات کے ضمن میں داستان نگار نے قرآنی آیات کا بھی استعمال کیا ہے۔