مقالہ نگار: حسین، بابر غالب اور آزاد کی مکتوب نگاری ایک تجزیہ

تحقیقی زاویے : مجلہ
NA : جلد
7 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، الخیر یونی ورسٹی، بھمبر : ناشر
رشید امجد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 38 times.

مرزا غالب کے اردو خطوط نے اردو نثر میں سادگی و سلاست کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ظرافت اور طنز کی داغ بیل بھی ڈالی۔ غالب اردو کے بہترین جذبات نگار انشا پرداز تھے۔ ان کے بعد مولانا ابوالکلام آزاد کے مکاتیب، مرزا غالب کے خطوط سے مماثلت رکھتے ہیں، مگر ان دونوں احباب کی تربیت، ماحول اور مذاق اتنا جدا ہے کہ ان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کی تحریر کا اسلوب اور مزاج ایک دوسرے سے مختلف نظر آتا ہے۔