مقالہ نگار: حمید، مدثر عہد نبوی میں اعراب کے لیے خصوصی احکام

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
90 : جلد
1 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 7 times.

یہ مقالہ عہد نبویﷺ میں اعراب کے لیے خصوصی احکامات کو زیر بحث لاتاہے۔ اہل عرب فطرتاً سخت تھے۔ نبی ﷺ نے اعراب سے خصوصی برتاؤ کیا اور انھیں بعض حقوق وفرائض میں سہولتیں دیں۔ آپﷺ نے انھیں اپنی غلطیاں سنوارنے کا موقع دیا۔ اُن کے دلوں میں اسلام کی محبت پیدا کی اوراُن کی ہر طرح کی سختی کو برداشت کیا۔ نبیﷺ کا اعراب کے ساتھ خصوصی سلوک ہرزمانے کے مبلغین کے لیے پیغام ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں تاکہ لوگ مذہب کے نزدیک آئیں نہ کہ اس سے دور بھاگیں۔