مقالہ نگار: رانی،فوزیہ عورت کا جہانِ باطن اور اُردو افسانہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
25 : شمارہ
2014 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 61 times.

اُردو کی خواتین افسانہ نگاروں نے ماحول سے وابستہ مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے باطنی مسائل کو بھی موضوع بنایا ہے۔ عورت کی دوہرے دباؤ کی شکار شخصیت اُس کی افسانوی تخلیقات میں زیادہ شدت اور گہرائی کے ساتھ سامنے آتی ہے۔ اُردو افسانے کی روایت میں ایسی بہت سی خواتین افسانہ نگار نظر آتی ہیں جنھوں نے اپنے دور کے عمومی رجحانات کے ساتھ اپنے انفرادی تجربات، باطنی احساسات اورایک عام عورت کی پیچیدہ ذہنی کیفیات کو بھی اپنی کہانیوں میں بیان کیا ہے۔اس مضمون میں ممتاز شیریں، حجاب امتیاز علی، قرۃ العین حیدر، بانو قدسیہ، خالدہ حسین، ام عمارہ، عطیہ سید اور فرحت پروین وغیرہ کی کہانیوں کا جائزہ لیتے ہوئے عورت کے جہانِ باطن میں جھانکنے کی کوشش کی گئی ہے۔