مقالہ نگار: سعید، سعادت علامہ محمد اقبال: جاودانی عظمت کے نقیب

بنیاد : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
گرمانی مرکزِ زبان و ادب، لاہور یونی ورسٹی آف مینجنٹ سائنسز، لاہور : ناشر
نجیبہ عارف : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 29 times.

علامہ محمد اقبال نے مشرقی فکر کی کائنات میں ایک انقلاب کو جنم دیا۔ انھوں نے مشرقی اور مذہبی اور روحانی اقدار کے دائروں میں رہتے ہوئے بیسویں صدی کے نئے صنعتی، میکانکی اور کاروباری انسان کا بغور جائزہ لیا اور اس کی ہمہ جہتی سرگرمیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے اسے ان اعلیٰ اقداری سانچوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کا درس دیا جو اسے انسانیت کی بلند منزلوں تک لے جا سکتے ہیں۔ علامہ محمد اقبال چاہتے تھے کہ مشرقی عوام ہدایت و دانش کی جانب لوٹیں، اپنے ذہنوں اور قوتوں کو نئی سمتوں کی جانب موڑیں اور اس مکمل انسان کا سراغ لگائیں جو نہ تو یورپ میں موجود ہے اور نہ ہی موجودہ مشرق میں۔ مشرق کو بقول علامہ محمد اقبال‘‘مادی عقل’’ کی نہیں ’’عشق’’ کی ضرورت ہے۔ مشرق کو بوجھل نیند سے جاگنا چاہیے اور اپنی پرانی زنجیریں کھول دینی چاہییں۔ صارفیت کے پرانے بت کدوں کو توڑ دینا چاہیے اور نئے خیالات و افکار کی کائنات تلاش کرنی چاہیے۔ جب تک لوگوں کی فکر محض آب و گل تک محدود رہے گی حقیقی انسانی منزل دور رہے گی۔