مقالہ نگار: شاہ، حسن نواز علامہ اقبال کا ایک نو دریافت خط

تعبیر : مجلہ
NA : جلد
3 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی، اسلام آباد : ناشر
عبد العزیز ساحر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 48 times.

خطۂ پوٹھوہار کے جن اصحاب سے اقبال کا بلاواسطہ رابطہ رہا ان میں سے ایک شخصیت راجا محمد اسلم خان اسکندر ال رئیس بکڑالا کی ہے جن کا تعلق موضع بکڑالا (تحصیل سوہاوہ /ضلع جہلم) سے تھا۔ ان کے نام اقبال کا ایک مکتوب دریافت ہوا ہے، جو ۱۳جنوری ۱۹۳۵ء کا مکتوبہ ہے اور ایک پوسٹ کارڈ پر لکھے گئے مختصر مکتوب کی صورت میں، کارڈ پر موجود وصولی کی مہر کے مطابق ۱۴جنوری ۱۹۳۵ء کو جہلم پہنچا۔ تاہم راجا اسلم خان کے اب تک دستیاب مکتوبات یا دیگر یادداشتوں میں اقبال کے خط کے بارے میں کوئی یادداشت دستیاب نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ معلوم ہو پایا ہے کہ انھوں نے اقبال کی خدمت میں کیا گزارشات پیش کی تھیں؟ زیرِنظر مضمون میں اقبال کے اسی خط کو بنیاد بناتے ہوئے متعدد حوالوں اور تفصیلات کے ذریعے مکتوب الیہ سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔