مقالہ نگار: انجم، محمد وسیم علامہ اقبال کا ایک مضمون:”قومی زندگی”

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
18 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 25 times.

علامہ اقبال کی نثری تصانیف کا سلسلہ عین ان کے عالم شباب میں شروع ہوا اور ۱۹۳۸ء تک جاری رہا۔ اس عرصے کے دوران عالمِ اسلام کئی مسائل سے دوچار ہوا۔ علامہ نے ان واقعات کو، مشاہدات کی صورت میں، اپنے ذہن میں ہی نہیں بل کہ اپنے قلم کی مدد سے صفحہ قرطاس پر بھی محفوظ کرنے کی سعی کی، لیکن اس عرصے میں ان کی لکھی جانے والی تمام تحریریں منتشر حالت میں ہیں جنھیں تاحال ایک جگہ پر جمع نہیں کیا جا سکا۔ انھی تحریروں میں ایک مضمون"قومی زندگی"کے عنوان سے ملتا ہے جو مخزنکے اکتوبر۱۹۰۴ء کے شمارے میں شائع ہوا۔ یہ درحقیقت ایبٹ آباد میں دیا جانے والا ایک خطبہ تھا، جسے بعدازاں مضمون کی شکل میں شائع کیا گیا۔ زیرِنظر مقالے میں اسی مضمون کی تفصیلات زیرِبحث لائی گئی ہیں۔