مقالہ نگار: کوکب، فرزانہ عصمت چغتائی کی افسانہ نگاری میں تہذیبی، تاریخی اور سیاسی شعور کا اظہار

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

عصمت چغتائی کے افسانوں کو پڑھ کر ان کے معاشرتی اور سماجی شعور کی پختگی اور گہرائی کا احساس، عالمی سیاسی تناظر کا ادراک اور اس کے ساتھ ساتھ تاریخی اور عمرانی شعور کی موجودگی کا بھی پتا چلتا ہے۔ عصمت چغتائی کے افسانوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تاریخی، تہذیبی شعور اور سیاسی بصیرت کی صلاحیتوں سے پوری طرح بہرہ مند تھیں اور اس شعور اور بصیرت سے انھوں نے اردو ادب میں اپنے افسانوں کی بدولت گراں قدر اضافے کیے ہیں۔ اس مقالے میں ان کے افسانوں کا اسی حوالے سے مطالعہ کیا گیا ہے۔