مقالہ نگار: زاہد،ثمن عصرِ حاضر کے تعلیمی تقاضے اور اقبال

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
90 : جلد
1 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 25 times.

علامہ اقبال نے بامعنی شاعری کے ذریعے اپنی قوم میں نئی روح پھونکی۔ ان کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی پر ان مٹ نقوش چھوڑے۔ اگرچہ انھوں نے تعلیم کے موضوع پر واضح انداز میں اپنے خیالات پیش نہیں کیے تاہم اُن کی شاعری اور تقریروں سے بآسانی اُن کا تعلیمی نظریہ متشکل ہوتاہے۔ یہ مقالہ علامہ اقبال کے تعلیمی افکار کو اُن کی اردو اورفارسی شاعری کے تناظر میں پیش کرتا ہے۔