Visitors have accessed this post
13 times.
عزیز
احمد ترقی پسند تحریک سے وابستہ وہ فرد ہیں جنھوں نے اردو افسانہ ،ناول اور
تنقید کے میدان میں اپنا لوہا منوایا۔ منفرد صلاحیتوں کے حامل اس ادیب نے مذکورہ
اصناف کے علاوہ اسلامی تہذیب و تاریخ، تراجم اور شاعری کی صنف میں خوب طبع
آزمائی کی لیکن اس مقالے میں ان کی ایک جہت یعنی شاعری کے متعلق بات کی گئی ہے۔
عزیز احمد کی طویل نظموں پر مشتمل ایک شعری مجموعہ ماہ لقا اور دوسری
نظمیں۱۹۴۳ء میں شائع ہوا جس میں ان کی شعری صلاحیتیں عروج پر
نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف رسائل اور اخبارات میں ان کی نظمیں اور غزلیں
تواتر سے شائع ہوتی رہیں جو اردو ادب میں اہم اضافہ ہیں۔
|