مقالہ نگار: خیرالابرار عبداللہ حسین کا پہلا افسانہ ‘‘ندی’’ کا ایک تنقیدی جائزہ

خیابان : مجلہ
NA : جلد
35 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جامعہ پشاور، پشاور : ناشر
بادشاہ منیر بخاری : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 21 times.

عبداللہ حسین کا شمار اردو ادب کے اہم فکشن نگاروں میں کیا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کے ناولاداس نسلیںنے انھیں شہرت عام بخشی لیکن ان کے افسانے بھی ان کی پہچان کے حوالے سے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا پہلا افسانہ ‘‘ندی’’تھا جو ۱۹۶۲ء میں سہ ماہیسویراکے شمارہ ۳۰ میں شائع ہوا۔ یہ افسانہ ان کے ذاتی تجربات کے گرد بنا گیا ہے۔ اس کے دو کردار سلطان حسین اور بلانکا ہیں جو اپنی اپنی زندگی کے تھپیڑے کھانے پر مجبور ہیں۔ مصنف نے بلانکا کے کردار کو بڑی مہارت سے تخلیق کیا ہے اور اس کی نفسیات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس مقالے میں اسی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے عبداللہ حسین کے افسانے ‘‘ندی’’ کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔