مقالہ نگار: حیات،جمیل عالمی ادبی نظریات کے اردو زبان و ادب پر اثرات

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 31 times.

اردو زبان و ادب نے عالمی ادبی نظریات سے بہت کچھ حاصل کیا۔ غیر ملکی ادب سے متاثر ہونے کا سلسلہ ۱۸۵۷ء سے شروع ہوتا ہے۔ سرسید تحریک کی بدولت برصغیر کے مسلمان مغرب کے جدید افکار سے روشناس ہوئے اور مغرب کے زیرِاثر نئی اصناف اردو ادب میں رائج ہوئیں۔ رومانوی دور کے شعرا اور ادیب روسو سے متاثر تھے۔ ادبی اعتبار سے اقبال نے بھی مغربی اثرات کو قبول کیا۔ لینن اور کارل مارکس کے نظریات ترقی پسند تحریک کی صورت میں مقبول ہوئے۔ بیسویں صدی میں فرائڈ کے نظریات ادب میں شامل ہوئے نیز یورپ کی اکثر ادبی تحریکوں اور نظریات کے اثرات بھی اردو ادب تک پہنچنے لگے۔