مقالہ نگار: ارشد،راشد صنفِ حمد: ایک تفہیمی جائزہ

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
17 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 20 times.

چونکہ خدا کے وجودپر دنیا کی تمام اقوام یقین رکھتی ہیں اس لیے حمدایک آفاقی صنف ہے۔ حمد کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کی تعریف۔ جب ایک باشعور انسان اپنا اور باہرکی وسیع دُنیا کا، بے شمار جاندار اور بے جان چھوٹی بڑی اشیا کا اوربہت چھوٹے ذرے سے لے کر لامحدود کائنات کا مشاہدہ کرتا ہے تو وہ حیران و ششد ر رہ جاتا ہے۔پھر وہ اپنے خالق کی تعریف کیے بغیر نہیں رہتا۔ دُنیا کے دیگر ادب کی طرح اردو ادب میں بھی صنفِ حمد کا ایک اہم مقام ہے۔ اس مضمون میں یہ بحث کی گئی ہے کہ حمد کیا ہے؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟مزید برآں معروف اسکالروں، نقادوں اور ادبی شخصیات کے حمد کے بارے میں نظریات کو اس مضمون میں بیان کیا گیا ہے۔