مقالہ نگار: تنظیم الفردوس شرق و غرب کا افسانوی ادب: اردو ترجموں کی ایک منفرد مثال

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
23 : شمارہ
2013 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 21 times.

اس مقالے میں ممتاز شیریں کے افسانوی ادب کے تراجم کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مغربی افسانے کے تراجم سے ممتاز شیریں کے بے پناہ اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ وہ انگریزی زبان و ادب کی بہت اچھی طالب علم تھیں اور انھوں نے تخلیقی و تنقیدی نوعیت کے کئی اہم کام براہِ راست انگریزی زبان میں بھی کیے تھے۔ ممتاز شیریں نے نہ صرف اولیں افسانوی تراجم کے نمونے پیش کیے اور مختلف زبانوں سے افسانوں کو ترجمہ کرنے کی روایت قائم کی بلکہ افسانوی تراجم کی فنی اور تکنیکی حیثیت پر بھی گفتگو کی۔