مقالہ نگار: سحاب، منصف خان/ عابد، نذر شان الحق حقی کی تنقید نگاری

ادراک : مجلہ
NA : جلد
6 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، ہزارہ یونی ورسٹی، مانسہر : ناشر
نذر عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 40 times.

شان الحق حقی کو تنقید و تحقیق سے گہری دلچسپی تھی۔ شان الحق حقی کے مضامین کے چاروں مجموعوں میں ساٹھ میں سے ۳۶ تنقیدی مضامین ہیں۔ ان کے تنقیدی مضامین مختلف موضوعات سے بحث کرتے ہیں۔ ان کا طریق تنقید یہ ہے کہ وہ جس موضوع پر تنقید کرتے ہیں اسے پہلے تاریخی تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ان کی تنقید تاثراتی نہیں بل کہ اسلوبیاتی یا لسانی ہے،جو اردو ادب میں قابلِ قدر اضافہ ہے۔ اس مقالے میں انھی  تنقیدی کاوشوں کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔