مقالہ نگار: احمد،محمود سیّدنا حسّان بن ثابتؓ مناقب و مرویات

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
17 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 33 times.

سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ،رسول اللہﷺ کا دفاع کرنے والے شاعر تھے۔ نبی کریمﷺ آپ کی شاعری کو پسند فرماتے،باقی شعرا پر ان کی شاعری کوترجیح دیتے،انھیں اپنے منبر پر کھڑاکرتے،ان کے اشعارسنتے اوران کی شاعری میں جبریل کی تائید کی خوشخبری سناتے تھے۔ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی رسول اللہﷺ کادفاع کرنے کا حق اداکرنے والے تھے کہ کفارو مشرکین کی ہجو کا خوب خوب جواب دیتے کہ مخالفین کو دوبارہ ہجوکی جرأت نہ ہوتی تھی۔ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی روایات بہت کم ہیں۔ ان کی تعدادتقریباً گیارہ(۱۱) ہےجن میں سے بھی صرف چار (۴) روایات ایسی ہیں جو انھوں نے سنداً رسول اللہﷺ سے روایت کی ہیں اور باقی ان سے مروی اقوال ہیں۔