مقالہ نگار: پروین، زاہدہ سید عبداللہ: شرق شناسِ برجستہٴ پاکستان (سیدعبداللہ: پاکستان کے مستند ماہر مشرقیات)

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
90 : جلد
2 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، اورینٹل کالج، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 36 times.

ڈاکٹر سید عبداللہ پاکستان کے ایک معروف سکالر، استاد، محقق، ماہر اقبالیات اور فارسی، اردو اور عربی مخطوطات کے فہرست نویس تھے۔ انھوں نے۱۹۳۵ء میں جامعہ پنجاب، لاہور سے ڈی لٹ کی ڈگری اپنی تحقیق بعنوان” فارسی ادب میں ہندووٴں کاحصہ “ پیش کرکے حاصل کی جسے مختصر کر کے اردو میں شائع کیا گیا۔بعد ازاں یہ تحقیق فارسی میں ترجمہ ہوکر تہران سے بھی شائع ہوئی۔ ڈاکٹرسیدعبداللہ اوئینٹل کالج میں صدر شعبۂ اردو اور صدر شعبۂ عربی رہے۔ انھوں نے بطور پرنسپل اورئینٹل کالج اور صدر شعبہ اردو دائرۃ المعارف الاسلامیہ میں بھی کام کیا۔ مشرقی علوم وادبیات پر تحقیقی کتابوں کی اشاعت کی غرض سے انھوں نے مغربی پاکستان اردو اکیڈمی، لاہور قائم کی۔ یہ مقالہ سید عبداللہ کے احوال وآثار کا تعارفی مطالعہ پیش کرتا ہے۔