مقالہ نگار: سلیم، انیلہ سیدعابد علی عابد اور جابرسید کی فکری مماثلت:مطالعۂ کلام اقبال کے حوالے سے

اورینٹل کالج میگزین : مجلہ
4 : جلد
90 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب، لاہور : ناشر
عصمت اللہ زاہد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 19 times.

عابد علی عابد، جابر علی سید کے استاد تھے۔ جابر علی سید نے اپنی سوانح عمری اور انٹرویو میں بجا طور پراپنے استاد کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ دونوں معروف ماہرینِ اقبالیات ہیں جنھوں نے اقبالیاتی مطالعے میں قابل قدر اضافہ کیا ہے۔ یہ مقالہ اقبالیات پراُن کے کام میں موجود مماثلتوں کااحاطہ کرتا ہے۔ اُن کی مماثلت و اختلاف نیز ایک ہی جیسے موضوعات اور ایک ہی جیسے اردو، فارسی، عربی اور انگریزی ماخذ سے استفادہ بھی اِس مقالے کا موضوع ہے۔