مقالہ نگار: رضوی، سید طارق حسین سندھ سے شائع ہونے والے بچوں کے اردو ادبی رسائل

تحقیق : مجلہ
NA : جلد
29 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، سندھ یونیورسٹی، جام شورو : ناشر
سید جاوید اقبال : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 9 times.

اردو میں بچوں کے لیے ادبی تخلیقات کا سلسلہ ابتدائی نصاب ناموں کی صورت میں ملتا ہے- بچوں کا سب سے پہلا باقاعدہ رسالہ “پھول” (۱۹۰۹ء) لاہور سے شائع ہوا- پھر وقتاً فوقتاً مختلف خطوں میں بچوں کے لیے رسائل شائع ہوتے رہے- سندھ سے شائع ہونے والا بچوں کا پہلا ادبی رسالہ ماہ نامہ “کونپل” تھا- اس کے بعد “میرا رسالہ”، “بھائی جان’’، “ہمدرد نونہال” اور بہت سے دوسرے رسائل کا اجرا ہوا-اس مقالے میں سندھ سے شائع ہونے والے رسائل کا تجزیہ کیا گیا ہے اور ان کو شائع کرنے کے بنیادی محرکات کا جائزہ لیا گیا ہے- ابتدائی رسائل جو بچوں کے لیے شائع کیے گئے تھے ان کا مقصد مالی منفعت نہیں تھا بلکہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی اصلاح ہی ان کا بنیادی مقصد تھا-