مقالہ نگار: علی، رانی صابر سقوط مشرقی پاکستان اور اردو ناول

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
قاضی عبد الرحمٰن عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 33 times.

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سقوط مشرقی پاکستان ایک اہم موڑ ہے جس نے اردو ناول میں جابجا اپنی جھلکیاں دکھائی ہیں۔ ادبا اور شعرا نے اس بڑے سانحے کو دِل سے محسوس کیا اور اپنی اپنی تخلیقات میں اسے پیش کیا۔ خاص طور پر اردو ناول میں اس سانحے کا ذکر بہت کیا گیا۔ مثلاًلہو کا سفر، راکھ، اللہ میگھ دے، تنہا، صدیوں کی زنجیر چند ایسے عمدہ ناول ہیں جن کا بنیادی موضوع ہی سقوط مشرقی پاکستان ہے۔ اس مقالے میں ان تمام ناولوں کے حوالے سے اس سانحے کو بیان کیا گیا ہے۔