مقالہ نگار: رفیق، روبینہ / کوکب، فرزانہ سعادت حسن منٹو کے اسلوب میں جملوں کی نشتریت اور معنویت

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2018 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 12 times.

منٹو کے اسلوب میں جملے اور الفاظ اس قدر جان دار، متحرک، فعال اور غالب ہیں کہ بعض اوقات وہ ایک جملے یا کہیں کہیں ایک لفظ سے قاری کو جھنجوڑ کے رکھ دیتے ہیں۔ منٹو کا اسلوب پڑھنے والے کو ایک ایسے تجربے سے ضرور دوچار کرتا ہے جس میں استعجاب بھی ہے اور اشتعال بھی۔ منٹو کے افسانوں کے موضوعات ان کا بیانیہ، مکالمے اور کہانی جس حد تک سنگینی اور بے رحمی لیے ہوتے ہیں، وہیں بعض جملوں اور لفظوں میں یہ سنگینی اور کڑواہٹ، بے رحمی اور سنگ دلی کا اظہار کرتی ہے۔