مقالہ نگار: حسین، مجاہد سرسید کا نظریۂ تعلیم

تحقیق نامہ : مجلہ
NA : جلد
19 : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، جی۔سی۔یونی ورسٹی، لاہور : ناشر
محمد ہارون قادر : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 9 times.

سرسید احمد خاں کا نام ہندوستان کی تاریخ کا اہم ترین نام ہے۔ انھوں نے نہ صرف عملی طور پر بل کہ اپنی تحریروں کے ذریعے بھی مسلمانوں کی تعلیمی اور سیاسی راہ نمائی کا فریضہسرانجام دیا۔ انھوں نے کئی تعلیمی ادارے قائم کیے اور مسلمانوں کو فرسودہ تعلیمی نظام سے چھٹکارا دلاکر ایک ایسے نئے نظام تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جو تخلیقی امکانات کا امین ہو۔ وہ تمام طبقوں کی فلاح و بہبود ان کی لیاقت اور ذہنی سطح کے مطابق چاہتے تھے جس سے بعض لوگوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ سرسید کی تعلیمی پالیسی میں طبقاتی فرق تھا اور انھوں نے ایک خاص طبقے یعنی اشرافیہ کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی۔ اس مضمون میں مذکورہ بالا تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرسید احمد خاں کے نظریۂ تعلیم کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔