مقالہ نگار: خان،محمد ممتاز/ عارف، محمد سرائیکی زبان میں منظوم عشقیہ داستان ‘‘ہیر رانجھا’’ کے مؤلف/تخلیق کار،ایک جائزہ

جرنل آف ریسرچ : مجلہ
NA : جلد
28 : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، بہاء الدین زکریا یونی ورسٹی، ملتان : ناشر
روبینہ ترین/قاضی عابد : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 24 times.

داستان ہیر رانجھا اس خطے کی سب سے معروف لوک داستان ہے۔ اس کے کردار عشق و محبت کی لازوال علامت کا روپ دھار چکے ہیں۔ سرائیکی زبان کے کئی شعرا نے اس رومان کو موضوع سخن بنایا۔سرائیکی زبان میں اب تک ہیررانجھا کے چھوٹے بڑے ۲۳ قصے منظوم کیے جاچکے ہیں جن کی فہرست اس مضمون میں درج کی گئی ہے۔ مضمون نگاروں نے ان قصوں کے لکھنے والوں کا تعارف اور ذہنی رجحان بھی واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔معروف لکھاریوں میں دمودر داس، چراغ اعوان، مولوی نورالدین مسکین، احمد بخش غافل،خادم مکھنْ بیلوی،سوبھا شجاع آبادی، سید جلال کلیم اور شیخ امیر مجروح شامل ہیں۔ سرائیکی زبان میں منظوم ہوئی اس داستان کے مختلف ایڈیشنز کی بابت تحقیقی وتنقیدی بحث بھی اس مضمون کا حصہ ہے۔