مقالہ نگار: گیلانی،مقبول حسن سرائیکی ادب ماضی اور حال کے تناظر میں

الماس : مجلہ
NA : جلد
NA : شمارہ
2016 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 22 times.

سرائیکی زبان کا علمی و ادبی ذخیرہ صدیوں پر محیط ہے۔ پہلے یہ ذخیرہ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا رہا، طباعت کی سہولتیں آنے کے بعد یہ ذخیرہ محفوظ کر لیا گیا۔ سرائیکی زبان کے منظوم ادب میں مذہبی شاعری، صوفیانہ شاعری، غزل اور نظم کا ایک بڑا ذخیرہ ملتا ہے نیز منظوم داستانوں کا گراں قدر سرمایہ بھی موجود ہے۔ نثر میں کہانی، افسانہ، ڈراما، ناول، انشائیہ، خاکہ، لسانیات، فریدیات، تحقیق، تنقید تمام اصناف میں بے شمار کتابیں موجود ہیں اور تراجم کے حوالے سے بھی بہت کام ہوا ہے۔