مقالہ نگار: ندیم،خالد / خورشید، عابد سارا شگفتہ کی طویل نثری نظمیں

الماس : مجلہ
16 : جلد
NA : شمارہ
2015 : تاریخ اشاعت
شعبۂ اردو، شاہ عبد اللطیف یونی ورسٹی، خیرپور، سندھ : ناشر
محمد یوسف خشک : مدير
NA : نايب مدير
Visitors have accessed this post 35 times.

سارا شگفتہ کی طویل نثری نظمیں منفرد جذبات اور احساسات کی حامل ہیں۔ وہ زندگی کو مختلف زاویے سے دیکھتی ہیں اسی لیے ان کی شاعری میں غیر روایتی احساسات ملتے ہیں۔ نثری نظم نگاری میں وہ ایک اہم مقام رکھتی تھیں۔ نثری شاعری ان کی شخصیت کا پرتو ہے۔ سارا کی نظمیں پڑھ کر ذہن الجھ جاتا ہے کہ دوران تخلیق وہ کن کیفیات سے دوچار ہوتی ہوں گی؟ یہ ایک نفسیاتی پیچیدگی کی حامل تخلیقی ذہن رسا رکھنے والی نسوانی آواز ہے جس نے اپنے انوکھے اسلوب کے باوصف پڑھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی چند طویل نثری نظموں کا تجزباتی مطالعہ اس مقالے میں پیش خدمت ہے۔ :